ابنا: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جرمن جریدہ ملٹری ٹیکنالوجی نے آئیڈیاز2012کے حوالے سے اپنی خصوصی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ پاکستان ہتھیاروں سے لیس ڈرون کی تیاری میں مصروف ہے جس کےلئے اسے غیرملکی مدد بھی حاصل ہے۔ جریدے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے پاکستان کوڈرون ٹیکنالوجی فراہم نہ کیے جانے کے بعد 2009سے پاکستان نے اپنا ڈرون پروگرام تیزکرکے مخبر، عقاب اور جاسوس نامی بغیرپائلٹ کے طیارہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ جریدے کے مطابق پاکستان لیزر گائیڈڈ میزائل سے لیس پریڈی ایٹر طرز کے طیاروں کی آزمائشی پروازوں میں بھی مصروف ہے۔ حال ہی میں پاکستان نے ڈرون طیاروں کی ٹیکنالوجی کے لیے اٹلی کی کمپنیSelex-Galileoسے سودا طے کیاہے جس کے تحت پاکستان میں منی میزائل لانچرسے لیس فالکن طیارے بنائے جائیں گے۔...../169
9 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 363648
جرمنی کے ایک جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان "مخبر"، "عقاب"اور "جاسوس" نامی بغیرپائلٹ کے طیارہ بنارہا ہے –