8 نومبر 2012 - 20:30

تازہ ترین اطلاعات کے کراچی کے مصروف ترین علاقے کریم میں کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے سعید حیدر زیدی شہید ہوگئے ہیں۔

ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں معروف شیعہ رہنما 38 سالہ سعید حیدر زیدی ولد غصنفر زیدی کو کریم آباد دوپٹہ گلی کراچی حلیم  تھانہ جوہر آباد کی حدود میں نشانہ بنایا۔ دہشتگردوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں شہیدسعید حیدر زیدی موقعے پر ہی شہید ہوگئے ہیں۔ شہید کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ڈاکٹر کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے چلائی جانے والے گولیوں میں 2 گولیاں شہید کے سر پر لگی ہیں جو موت کا سبب بنی۔شہید سعید حیدر زیدی کراچی شہر کی معروف علمی مرکز دالعثقلین کے بانی ہیں، شہید کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔ سعید حیدر زیدی کی شہادت ملت تشیعُ کے علمی لحاظ سے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔واضع رہے کہ علامہ آفتاب جعفری کی شہادت سے شروع ہونے والے سلسلے کے نتیجے میں کئی شیعہ مومنین کالعدم سپاہ صحابہ کے ہاتھوں شہید ہوچکے ہیں۔ سکیورٹی اداروں میں بیٹھی کالی بھیڑیں براہ راست شیعہ نسل کشی میں ملوث ہیں۔ کراچی کی مقامی حکومت اور سندھ حکومت ان کالی بھیڑوں سے خوفزدہ نظر آتی ہیں۔ رینجرز، پولیس، سکیورٹی ایجنسیوں کے ہوتے ہوئے بھی کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے کھلم کھلا دہشتگردی کراچی کی مقامی حکومت اور سندھ حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی سے کم نہیں۔...../169