7 نومبر 2012 - 20:30

اطلاعات کے مطابق کالعدم ملک دشمن جماعت لشکر جھنگوی کے مُسلح فرقہ پرست دہشتگردوں کی فائرنگ سے داود نامی شیعہ بزرگ شہید ہوگئے ہیں۔

ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں شیعہ بزرگ محمد داود کو منوجان روڈ پر نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق شہید ہونے والے محمد داود کی منو جان روڈ پر الیکٹرونک کی دوکان تھی۔ دہشتگردوں نے شہید کو اُسی دوکان میں نشانہ بنایا۔ شہید محمد داود کو سوال اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سے ولی عصر امام بارگاہ بروری ہزارہ ٹاون منتقل کیا جارہا ہے۔...../169