7 نومبر 2012 - 20:30

اسلا م آباد … وفاقی وزارت داخلہ نے محرام الحرام پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی.

ابنا: وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے بتایا ہے کہ محرم الحرام پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی، محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے، نگرانی کیلئے ہیلی کاپٹرز اور سی سی ٹی وی کیمروں کا زیادہ استعمال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ اور سنی بھائیوں کو بہت زیادہ محتاط رہنا چاہئے، دشمن کوشش کرے گا لیکن کسی بھی اشتعال انگیزی میں نہ آئیں، ملک میں فرقہ وارانہ قتل و غارت میں شیعہ سنی نہیں تیسری قوت ملوث ہے۔ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ فون کا پاکستان میں غلط استعمال ہورہا ہے، کوئی بھی سیٹلائٹ فون پی ٹی اے سے رجسٹریشن کے بغیر استعمال نہیں ہوگا ، تمام صوبوں میں محرم کے دوران حساس علاقوں کی نشاندہی کرلی ہے....../169