7 نومبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان جناب رامین مہمان پرست نے بحرینیوں کی شہریت ختم کرنے سے متعلق بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے اقدام کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے اقدامات سے بحرین کی صورتحال مزید کشیدہ ہوگی ۔

ابنا: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان جناب رامین مہمان پرست نے بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے اس قسم کے اقدامات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے اقدامات سے نہ صرف بحرین کے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ یہ امر صورتحال کے مزید پیچیدہ ہونے کا باعث بھی بنے گا ۔ واضح رہے کہ بحرین کی وزارت داخلہ نے کل اعلان کیا کہ بحرین کے 31 حکومت مخالفین کی شہریت کو کہ جن میں اس ملک کے بعض سابق پارلیمانی نمائندے ۔ ایک عالم دین اور وکیل بھی شامل ہے اور سب کے سب شیعہ مسلمان بھی ہیں بحرین کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں، ختم کردی جائیگی....../169