5 نومبر 2012 - 20:30

روس کے وزیر اعظم دمیتری میدودوف نے ایٹمی توانائی سے پرامن استفادے پر مبنی ایران کے حق کی ایک بار پھر حمایت کی ہے۔

ابنا:روسی وزیر اعظم دمیتری میدودوف نے آج کہا کہ روس کا موقف یہ ہے کہ ایران سمیت دنیا کے تمام ممالک کو غیر فوجی مقاصد کے لئے ایٹمی توانائي سے استفادے کا حق حاصل ہے۔انہوں نے ایران کے ساتھ ایٹمی مذاکرات جاری رہنے کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایٹمی معاملے کے بارے میں بات چیت کا جاری رہنا اہمیت کا حامل ہے۔واضح ر ہے کہ روس نے ایران کے ایٹمی پروگرام کی حمایت کا بارہا اعلان کیا ہے اور وہ ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں این پی ٹی معاہدے کی بنیاد پر ایرانی حقوق کے حصول پر زور دیتا رہا ہے۔
.....
/169