3 نومبر 2012 - 20:30

فرانس کے شہر ﴿Poitier﴾ میں ایک مسجد کی تعمیر کے خلاف شدت پسندوں کے ایک گروہ نے مظاہرہ کیا ہے۔

ابنا: یورپ اور بالخصوص فرانس میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات کی توہین کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ آج صبح فرانس کے شہر " Poitier" میں 70 شدت پسندوں نے اس شہر میں مسجد کی تعمیر کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔ اکثر مظاہرین جوان تھے اور وہ دائیں بازو کی شدت پسند جماعت سے وابستہ تھے۔یاد رہے کہ فرانس میں مسلمانوں کی آبادی 50 سے 60 لاکھ تک ہے۔ ان میں سے نصف سے زائد آبادی کے پاس فرانس کی نیشنیلٹی موجود ہے۔...../169