ابنا: اس زون کا نام پانچویں امام حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کے نام پر رکھا گيا ہے۔ مھر نیوز کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران نے اپنی فوجی اور آپریشنل توانائيوں میں اضافہ کرنے کے ھدف سے جنوبی شہر بندر لنگہ میں اپنی بحریہ کا پانچویں زون قائم کیا ہے۔ سپاہ پاسداران کے کمانڈر ان چیف جنرل محمد علی جعفری نے آج سپاہ کی بحریہ کے پانچوین زون کا دورہ کرنے کے موقع پر کہا کہ برقراری امن اور ملک کی آبی سرحدوں کی حفاظت اور دفاعی توانائيوں میں اضافہ کرنا اس زون کے قیام کے مقاصد ہیں ...../169
3 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 362106
اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوبی علاقے میں شہر بندر لنگہ میں سپاہ پاسداران کی بحریہ کے پانچویں زون کا افتتاح ہوا ہے۔