1 نومبر 2012 - 20:30

اسرائیل کی غاصب صہیونی ریاست نے25 سال بعد یاسرعرفات کے نائب کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ابنا: اسرائیل کی غاصب صہیونی ریاست نے25 سال بعد یاسرعرفات کے نائب خلیل الوزیر مشہور ابو جہاد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ صہیونی ذرائع کے مطابق اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد اور اسرائیلی فوج کا 26 افراد پر مشتمل ایک خصوصی دستہ 15 اپریل 1988ء کو تیونس پہنچا اور اس نے خلیل الوزیر المعروف ابوجہاد کے گھر پر حملہ کیا اور ابو جہاد کو اس کی بیوی کے سامنے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ فتح تنظیم کے ایک رہنما احمد الزکی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا یہ اعتراف عالمی سطح پر اس کی منہ زوری اور عربوں کی ذلت و تحقیر کا مظہر ہے۔
..... 
/169