1 نومبر 2012 - 20:30

ہندوستان ميں سمندري طوفان نيلم کے باعث آٹھ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ايک بحري آئيل ٹينکر کے ڈوب جانے سے مزيد سينتيس افراد ہلاک يا لاپتہ ہوگئے ہيں -

ابنا: ہندوستاني حکام کا کہنا ہے کہ سمندري طوفان نيلم سے اب تک آٹھ افراد ہلاک اور ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہيں - بے گھر ہونے والوں نے اسکولوں اور سرکاري دفاتر ميں پناہ لے رکھي ہے –

اگرچہ طوفان کي شدت ميں کمي آئي ہے - تاہم کرناٹک اور تمل ناڈو ميں اب بھي شديد بارشيں ہورہي ہيں -

اس درميان يہ بھي اطلاعات ہيں کہ طوفان کے نتيجے ميں  ايک بحريني آئيل ٹينکر کے ڈوب جانے سے کم ازکم سينتيس افراد ہلاک يا لاپتہ ہوگئے ہيں -

نيلم طوفان بدھ کي شام ہندوستان کے جنوبي ساحل سے ٹکرايا - جنوبي رياستوں تمل ناڈو اور آندھرا پرديش ميں اسکولوں ميں چھٹياں کردي گئي ہيں چنائي ميں ايٹمي بجلي گھر ميں الرٹ اعلان کرديا گيا ہے –.....

/169