31 اکتوبر 2012 - 20:30

بحرین کے انسانی حقوق مرکز نے کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت بحرینی قوم کی آزادی و سلامتی کے خطرے میں تبدیل ہوگئی ہے۔

ابنا: بحرین کے انسانی حقوق مرکز نے آج ایک بیان جاری کرکے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے چشم پوشی نہ کی جائے۔مذکورہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرین میں مظاہروں اور اجتماعات کے انعقاد پر پابندی حققیت میں ایمرجنسی کا پھر سے آغاز ہے۔بیان میں انسانی حقوق مرکز نے بحرینی عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے جائز حق کے تحت پر امن مظاہرے جاری رکھیں۔بیان میں یہ بھی انکشاف کیا گيا ہے کہ بحرین میں حال ہی میں دو بحرینی شہریوں کو آل خلیفہ حکومت کی مخالفت کئے جانے کی وجہ سے قتل کردیا گيا ہے۔

.....

/169