30 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے میانمار میں تشدد کی نئی لہر پر تشویش کا اظہار کیا ہے -

ابنا: اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جناب علی اکبر صالحی نے میانمار کے وزیر خارجہ "وونا مائونگ لِوین" سے آج ہونیوالی ٹیلیفونی گفتگو میں میانمار میں مسلمانوں کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس ملک میں مسلمانوں کو ان کے بنیادی حقوق دینے کا مطالبہ کیا-

اس سے قبل بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان جناب رامین مہمان پرست نے میانمار میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کی تازہ لہر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس ملک میں فسادات رکوانے کی خاطر اختلافات کی اصل وجوہات معلوم کرنے ، اور موجود مشکلات کو برطرف کرنے پر زور دیا تھا – انہوں نے میانمار کی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ اس ملک کے مسلمانوں کے بنیادی حقوق کو تسلیم کرے -

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ایک پارلیمانی وفد کے ہمراہ میانمار کا دورہ کریں گے -
.......

/169