ابنا: ایران کی وزارت تیل کے ذرائع کے مطابق تہران اور اسلام آباد نے پاکستان میں گیس پائپ لائن بچھانے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے 25 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کرنے پر اتقاق کیا ہے – رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں پاکستان کو 25 کروڑ قرضہ فراہم کرنے کےلئے ایرانی بینکوں کے تعاون سے ابتدائی اقدامات مکمل ہوگئےہیں اور ایرانی وفد کے مجوزہ دورۂ اسلام آباد کے موقع پر معاہدے پر دستخط ہونگے –
اسلامی جمہوریہ ایران مارچ 2014 سے پاکستان کو روزانہ 21 ملین 5لاکھ کیوبک میٹر گیس فراہم کرے گا-.....
/169