26 اکتوبر 2012 - 20:30

خرطوم میں عوام کی بڑی تعداد نے صہیونی ریاست کے حالیہ ہوائی حملے کے خلاف امریکی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا جس کے بعد امریکہ نے اپنا سفارت خانہ بند کردیا ہے فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کے عوام نے صہیونی ریاست کے حالیہ ہوائي حملے کا ذمہ دار امریکہ کو قراردیا اور اس کی مذمت کی۔

ابنا: قابل ذکر ہے کہ صہیونی ریاست کے جنگي طیاروں نے سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے مضافات میں واقع حال ہی میں ہتھیار بنانے کے ایک کارخانے پر ایسی حالت میں حملہ کیا تھا کہ اس کارخانے کی سرگرمیاں خفیہ نہیں تھیں اور یہاں غیرروایتی ہتھیار تیار نہیں ہو ر ہے تھے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست نے خرطوم میں اسلحے کے کارخانے پر ہوائي حملہ امریکہ کی مکمل ہم آہنگي سے انجام دیا ہے۔.....

/169