ابنا: علی اکبر صالحی نے اس بات چیت میں اخضر ابراہیمی کے ایران سمیت علاقائي ممالک کے دورے کے مفید نتائج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جنگ بندی کے اعلان کو شام کے بحران کے حل کے سیاسی عمل کے آغاز کے سلسلے میں ایک اہم قدم قراردیا۔اخضر ابراہیمی نے بھی ٹیلی فونی گفتگو میں اس اہم کامیابی کے حصول میں ایران کے فعال اور مثبت کردار کی تعریف کی اور ایران کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اس سے پہلے گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے اپنے شامی ہم منصب ولید معلم سے بھی ٹیلی فونی بات چیت کی تھی جس میں انہوں نے شام کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان کو مثبت اور تعمیری اقدام قراردیا۔
.....
/169