ابنا: میانمار کے مغربی علاقوں میں گذشتہ 6 دنوں سے جاری فسادات کے دوران دہشتگرد بدھسٹوں کے حملوں میں 112 مسلمان جاں بحق اور 72 دیگر زخمی ہوگئے ہیں –
اس رپورٹ کے مطابق دہشتگرد بدھسٹوں نے اس دوران مسلمانوں کے دو ہزار سے زائد مکانات اور انکی 8 مذہبی عمارات کو مسمار کردیا ہے - کہا جاتا ہے کہ فسادات کی تازہ لہر کے دوران شدت پسند بدھسٹوں نے گذشتہ چند سالوں کی بہ نسبت بدترین بربریت کا مظاہرہ کیا ہے –
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس ملک کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد تشدد کا خاتمہ کرے۔.....
/169