26 اکتوبر 2012 - 20:30

ایران کی قومی سلامتی اورخارجہ پالیسی کمیشن کےسربراہ علاء الدین بروجردی نے کہاہےکہ شام میں حکومت کے اکثر مخالفین ،جنگ بندی چاہتے ہیں لیکن قطر اور سعودی عرب جنگ بندی کے خلاف ہیں-

ابنا: علاء الدین بروجردی نے عید قربان کے موقع پر مسلح گروہوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شام میں ہرایک مسلح گروپ کا کسی ملک سے تعلق ہے اور ان گروپوں کی جانب سے جنگ بندی کی مخالفت کی اصل وجہ ان کے حامی ممالک کی مخالفت ہے –

بروجردی نے مزید کہا کہ یوں لگ رہا ہے کہ قطر اور سعودی عرب کی مخالفت کے سبب انکے حمایت یافتہ گروپس بھی شام میں جنگ بندی کے خلاف ہیں – انہوں نے تاکید کی کہ شام میں جنگ بندی سے حکومت اور مخالفین کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار ہوسکتی ہے.
.....

/169