24 اکتوبر 2012 - 20:30

افغانستان کے صدر نے نيٹو فوج کے حملے ميں بچوں کي ہلاکت کے واقعات کي شديد مذمت کي ہے-

ابنا: صدر حامد کرزئي نے اپنے ايک بيان ميں مشرقي افغانستان ميں نيٹو کے حملے ميں چار بچوں کي ہلاکت کے واقعے کي مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معاملے  کا سنجيدگي کے ساتھ جائزہ لے رہے ہيں-نيٹو نے بھي افغانستان کے صوبہ لوگر ميں پيش آنے والے اس واقعے ميں بچوں کي ہلاکت کے واقعے کي ترديد نہيں کي ہے-صدر حامد کرزئي کے دفتر سے جاري ہونے والے بيان ميں کہا گيا ہے کہ  نيٹو کي جانب سے  افغانستان ميں عام شہريوں کے قتل عام کے خاتمے کے وعدوں کے باوجود يہ سلسلہ بند نہيں ہوا ہے-امريکہ نے سن دوہزار ايک ميں افغانستان ميں قيام امن کے نام پر قبضہ کيا تھا ليکن گيارہ سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود اس ملک ميں بدامني کا سلسلہ بدستور جاري ہے-...../169