ابنا: طالبان کے سربراہ ملا محمد عمر نے عیدالاضحی کی مناسبت سے جاری شدہ اپنے پیغام میں یقین دلایا ہے کہ افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلاء کے بعد اس ملک میں کوئی جنگ نہیں ہوگی – اس پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ طالبان جنگ کے خاتمے کا خواہاں ہے اور اقتدار کو بھی صرف اپنے لئے نہیں چاہتا ہے لیکن جب تک امریکہ کی قیادت میں افغانستان میں غیرملکی افواج موجود ہیں جنگ جاری رہے گی–
ملا محمد عمر نے اپنے اس پیغام میں افغانستان کے صدر حامد کرزی کو یقین دلایا کہ غیرملکی افواج کے افغانستان سے نکلنے کے بعد نوے کی دہائی کی طرح ملک میں خانہ جنگی نہیں ہوگی –
طالبان کے سربراہ کے پیغام میں تاکید کی گئی ہے کہ افغانستان کے معاملات میں کسی بھی ملک کی مداخلت ناقابل قبول ہے –
.....
/169