ابنا: ترجمان نے کہا کہ فرانسیسی وزير خآرجہ نے بغیر شواہد کے بیان دیکر واضح کردیا ہے کہ فرانس اپنے سنتی مؤقف سے دور ہوتا جارہا ہے اورف رانسیسی حکام کے بیان صہیونی لابی کی مرضی اور منشاء کے مطابق سامنے آرہے ہیں، مہمانپرست نے کہا کہ ایران کی تمام ایٹمی سرگرمیاں بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی نگرانی میں جاری ہیں اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے اپنی رپوٹوں میں ایران کے ایٹمی پروگرام صحیح سمت میں قراردیا ہے۔ واضح رہے کہ فرانس کے وزير خارجہ نے ایران کے ایٹمی پروگرام پر تشویش کا اظہار کیا تھا جسے ایران نے غیر ذمہ دارانہ قراردیکر رد کردیا ہے۔
.....
/169