ابنا: اطلاعات کے مطابق فلسطین کی عوامی منتخب حکومت کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ غاصب اسرائيلی حکومت نے غزہ پٹی پر اپنے حالیہ حملوں میں نہتے عام شہریوں کے خلاف آتشیں ، غیر روایتی اور ممنوعہ ہتیھار استعمال کئے ہیں۔انہوں نے غزہ پٹی میں عام شہریوں پر غاصب صہیونی ریاست کے تشدد کی مذمت کی اور کہا کہ غاصب اسرائيل کے حملے اس بات کی نشان دہی کرتے ہیں کہ یہ غاصب حکومت عام شہریوں کے جانی نقصان میں اضافے کے درپے ہے۔ واضح ر ہے کہ حالیہ دنوں میں غزہ پٹی پر غاصب صیہونی حکومت کے فضائی حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ دو دنوں کے حملوں میں چھ فلسطینی شہید اور چودہ زخمی ہوچکے ہیں۔ ..... /169
24 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 359490
غاصب صہیونی ریاست کی فوج نے غزہ پٹی پر اپنے حالیہ حملوں میں ممنوعہ ہتھیار استعمال کئے ہیں۔