ابنا: شہید سید علی رضا شاہ ولد سید عاشق حسین کو کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ(اہلسنت و الجماعت) نے کراچی کے علاقے کھڈہ فیش مارکیٹ کے قریب نشانہ بنایا تھا۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے سید علی رضا شاہ ولد سید عاشق حسین شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں آغا خان اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 2 گھنٹے تک علاج و معالجے کے بعد ڈاکٹروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سید علی رضا شاہ زخموں کی تاب نالاتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں۔ شہید کھارادر غسل خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔
شہید ہونے والے سید علی رضا شاہ ولد سید عاشق حسین کراچی کی معروف ماتمی انجمن یاعلی مدد کے جنرل سیکرٹری بتائے جارہے ہیں۔
واضع رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے کالعدم سپاہ صحابہ/لشکر جھنگوی کے ہاتھوں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 4 گھنٹے میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 5 شیعہ مومنین زخمی اور 2 شہید ہوچُکے ہیں اس کے باوجود سکیورٹی اداروں کی ناقص کارگردگی مزید شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کا سبب بن رہی ہے۔
.....
/169