22 اکتوبر 2012 - 20:30

طالبان نے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کےلئے افغانستان کی شاہراہوں اور سڑکوں پر ہونیوالے بم دھماکوں میں امریکہ کو براہ راست ملوث قرار دیا ہے-

ابنا: طالبان کے صدائےجہاد  خبری ویب سائٹ نے افغانستان میں سڑک کے کنارے نصب بموں کے دھماکے میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافے پر مبنی اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ صرف طالبان دھماکے نہیں کرتے بلکہ اس طرح کے دھماکوں میں امریکہ براہ راست ملوث ہے –طالبان کا کہنا ہے کہ مغربی ادارے عام شہریوں کے جانی نقصانات سے طالبان کے خلاف ایک ہتھکنڈے کے طور پر استفادہ کرتے ہیں – صدائے جہاد نے دعوی کیا کہ طالبان ریموٹ کنٹرول بموں سے صرف غیرملکی افواج کے خلاف استفادہ کرتے ہیں –واضح رہے کہ افغانستان میں اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر کے ترجمان سالارزئی نے  کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے 9 مہینوں میں 340 عام افغان شہری سڑک کے کنارے نصب بموں کے دھماکے میں جاں بحق ہوگئے جو گذشتہ سال کی بہ نسبت 30 فیصد زیادہ ہے۔ -

.....

/169