ابنا: ڈاکٹرلاریجانی نے عراق کی قومی کانگریس کےجنرل سکریٹری احمدچلبی سےملاقات میں علاقےکی موجودہ حساس صورت حال کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ سیاسی یکجہتی ، قومی اتحاد میں استحکام اوراختلاف سےاجتناب، عراق کی سب سےبڑی ضرورت ہے اوراسلامی جمہوریہ ایران نےاس سلسلےمیں ہراقدام کی حمایت کی ہے۔ڈاکٹرلاریجانی نے ایران اورعراق کےدرمیان بےپناہ صلاحیتوں کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ ہمسایہ ممالک بالخصوص عراقی پارلیمنٹ کےدرمیان قریبی تعاون میں فروغ، پارلیمنٹ کےخارجہ تعلقات کی ترجیحات میں ہے۔اس موقع پرعراقی کانگریس کےجنرل سکریٹری نےاس بات کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہ عراق کےتمام سیاسی گروہ اور رہنماایران کےساتھ تعاون کوفروغ دینےپرتاکیدکرتےہیں کہاکہ ایران دنیابھرکےمسلمانوں کامرکزامید ہے اورایران کی طاقت سے علاقےکی قوموں کےدشمن، اسلامی جمہوریہ ایران کےخلاف موجودہ دباؤ کاسبب ہے۔
.....
/169