ابنا: پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں حیدری مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے علی نامی شخص شہید ہوا،سہراب گوٹھ کے علاقے میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن زخمی ہوا،جبکہ لیاقت آباد نمبر 6 اور لانڈھی کی فیوچر کالونی میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے،ماری پور روڈ سے عبداللہ نامی شخص کی تشدد زدہ لاش ملی، سولجر بازار کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے،کالا پل کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی،،کورنگی کیعلاقے زمان ٹاوٴن میں موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان کی فائرنگ سے عقیل نامی شخص ہلاک ہوا۔اورنگی ٹاوٴن کے علاقے گلشن بہار میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا 40 سالہ عرفان دوران علاج چل بسا،، جبکہ شارع فیصل پر سوسائٹی آفس کے قریب سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی ہے۔
.....
/169