19 اکتوبر 2012 - 20:30

مرکزی جامع مسجد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ شہید ہونے والے وکیل علامہ غلام رضا نقوی سمیت کئی اہم کیسوں کی پیروی کر رہے تھے۔

ابنا: پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے نماز جمعہ کے موقع پر لاہورمیں شہیدمذمت ہونے سوالے ینیئر وکیل سید شاکر علی رضوی کے قتل کی سخت مذمت کی گئی، مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایم ڈبلیو ایم اس طرح کے واقعات کی مذمت کرتی ہے اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فی الفور شاکر علی کاظمی کو قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے، اُنہوں نے کہا کہ پنجاب کے سیکیورٹی اداروں کی نااہلی اس سے بڑی کیا ہو گی کہ لاہور کے عین وسط میں دن دیہاڑے ایک وکیل کو شہید کر دیا گیا ۔اُنہوں نے اس موقع پر حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ سولہ سال سے بیگناہ جیل میں قید سید غلام رضا نقوی کہ جن کا کیس شہید سید شاکر علی کاظمی لڑ رہے تھے کو کل پیشی کے موقع پر با عزت بری کیا جاے،اُنہوں نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت سید غلام رضا نقوی کو رہا نہیں کرتی تو پاکستان کی شیعہ قوم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں اسلام آباد کا رُخ کرے گی، اُنہوں نے کہا کہ جو مجرم سو قتل کا اعتراف کرتے ہیں حکومت اور نام نہاد چیف جسٹس اُس کو رہا کردیتا ہے لہکن جو بے گناہ ہے اور اُس کے وکیل کو بھی بے دردی کے ساتھ شہید کردیا گیا اُس کو ابھی تک رہانہیں کیا جارہا، اس موقع پر اُنہوں نے قوم سے اہیل کی ہے کہ وہ کل لاہور ہائیکورٹ لاہور پہنچیں جہاں سید غلام رضا نقوی کے کیس کی سماعت ہونی ہے.

.....

/169