ابنا: ایران کے تمام شہروں میں پیغمبر اسلام (ص)کی توہین پر مبنی امریکی فلم کے خلاف ہر ہفتہ امریکہ اور اسرائیل کےخلاف ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایران کے صوبے یزدمیں آج پیغمبر اسلام (ص) کے جانثاروں اور فدائیوں نے لبیک یا رسول اللہ کے نام سے عظیم الشان ریلی نکالی جس میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے اورپیغبر رحمت (ص) کی توہین کرنےوالوں کی شدید مذمت کی ۔
یزدکےہزاروں مؤمنین نے نمازجمعہ کےبعد امریکہ اوراسرائیل کے خلاف نعرےلگائے اور اسلام و مسلمانوں کے خلاف ان کی پالیسیوں کی شدید مذمت کی۔
.....
/169