17 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے مابین دسویں اسٹرٹیجیک مذاکرات کا ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں انعقاد ہوا –

ابنا: نئی دہلی سے رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں ایران اور ہندوستان کے دوجانبہ مسائل سمیت ، عالمی اور علا‍قائی مسائل پر بھی تبادلۂ خیال ہوا –
ایشیا کے امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خارجہ سکریٹری "سید عباس عراقچی " نے مذاکرات کے بارے میں کہا کہ مذاکرات میں دوجانبہ مسائل سمیت ، عالمی اور علا‍قائی مسائل بالخصوص افغانستان کے موضوع  پر ہندوستانی حکام سے تبادلۂ خیال ہوا- انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور ہندوستان کے مابین سیاسی ، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں اچھے تعلقات قائم ہیں –
"سید عباس عراقچی " نے توقی ظاہر کی کہ ایران اور ہندوستان کے مابین  جاری اسٹرٹیجیک مذاکرات دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید توسیع کا باعث بنے –
ایشیا کے امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خارجہ سکریٹری "سید عباس عراقچی " نے منگل کو ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا سے ملاقات کرکے ان سے دوجانبہ مسائل سمیت ، آئندہ ماہ تہران میں منعقد ہونیوالے ایران – ہند مشترکہ کمیشن کے موضوع پر تبادلۂ خیال کیا -

.....

/169