ابنا: انھوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں دشمن منجملہ صیہونی حکومت، مسلمانوں خاصطور سے شیعہ و سّنی مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے اور اس سلسلے میں کوئی بھی لاپرواہی،صیہونی حکومت کے مفاد میں ہوگی ۔ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر جناب ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ عالم اسلام کو اس وقت استکبار ۔ نفاق ۔ اور انتہا پسندی جیسی یلغار کا سامنا ہے جسکا مقصد مسلمانوں کو مختلف مسائل سے دوچار کرنا اور انھیں آپس میں الجھا کر صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد سے دور کرنا ہے ۔ اس ملاقات میں تحریک امّت کے سربراہ شیخ عبدالناصر جبری نے لبنان میں تحریک مزاحمت کیلئے ایران کی جاری سیاسی و اخلاقی حمایت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو اس وقت سخت ترین حالات کا سامنا ہے اور ایسے میں مختلف اسلامی فرقوں خاصطور سے شیعہ و سّنی مسلمانوں میں اتحاد و یکجہتی کی اشّد ضرورت ہے ۔
.....
/169