ابنا: آزادی اظہار و بیان کے دعویدار مغرب نے گزشتہ دنوں حق کی آواز کو دبانے کے لیے ہاٹ برڈ سیٹلائٹ سے ایران کے ٹی وی چینلوں کی نشریات پر پابندی عائد کر دی تھی جس کی پوری دنیا کے آزاد میڈیا اور انصاف پسند افراد نے مذمت کی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے حق کے متلاشی ناظرین کے لیے اپنی نشریات اب انٹیل سیٹ سے بھی پیش کرنا شروع کر دی ہیں۔ یہ سیٹلائٹ 5۔68 ڈگری مشرق میں واقع ہے اور اس کی فریکوئنسی 11090 جبکہ سمبل ریٹ 600۔25 ہے۔ اس فریکوئنسی پر پریس ٹی وی، سحر ٹی وی اور العالم سمیت بہت سے ایرانی چینل دیکھے جا سکتے ہیں۔
.....
/169