14 اکتوبر 2012 - 20:30

کراچی کے علاقے انچولی سوسائٹی میں موجود چائے کے ہوٹل پر رینجرز کا چھاپہ ہوٹل پر بیٹھے 20سے زائد شیعہ نوجوانوں گرفتار کر کے نامعلوم مقام منتقل کیا گیا ہے.

ابنا: واضح رہے کہ قانون نافذکرنے والے ادارے شہر کراچی میں چند ہفتے پہلے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بناتے اور ان کو جھوٹے مقدمات کو قبول کرنے پر مجبورکرتے ۔جبکہ ایک طرف شہر کراچی میں شیعہ عمائدین کا قتل عام کیا جارہا ہے تو دوسری جانب شیعہ نوجوانوں کی گرفتاری ،اطلاعات کے مطابق رات 12:30کے قریب انچولی سوسائٹی میں موجود چائے کے ہوٹل پر رینجرز کا چھاپہ ہوٹل پر بیٹھے 20سے زائد شیعہ نوجوانوں گرفتار کر کے نامعلوم مقام منتقل کیا گیا ہے،جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کے چھاپے جاری ہیں۔

.......

/169