13 اکتوبر 2012 - 20:30

مجلس وحدت مسلمین ٹوبہ ٹیک سنگھ اور آئی ایس او ٹوبہ ٹیک سنگھ انجمن حسینہ اثناعشریہ کے زیر اہتمام ملالہ یوسف زئی کی شفایابی کے لئے دعائیہ تقریب مقامی امام بارگاہ میں ہوئی جس میں شرکاء کی ایک کثیرتعداد نے اجتماعی دعائیہ تقریب میں شرکت کی اور قوم کے اس ہونہار بیٹی کی شفا کے لئے دعا کی گئی.

ابنا: دوسری جانب دعائیہ تقریب کے بعد علامتی طور پر دھرنا لگا کر ملالہ یوسف زئی پر طالبان دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے شرکاء نے طالبان دہشت گردوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا اور دہشت گردی و شدت پسندی کو ملک کے لئے خطرناک کینسر سے تعبیر کرتے ہوئے اس کی بیخ کنی کا مطالبہ کیا.

.....

/169