11 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے ملالہ کی خیریت دریافت کرنے اور اظہار یک جہتی کے لیے اس کے والد کو ٹیلی فون کیا ہے۔

ابنا: صدارتی ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر زرداری نے ملالہ کے والد ضیاء الدین یوسف زئی کو ٹیلی فون کیا اور ملالہ کی صحت بارے دریافت کیا۔صدر زرداری نے ملالہ کی صحت یابی کے لئے دعا کی اور حکومت کی طر ف سے ہر ممکن تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی۔صدر زرداری کا کہنا ہے کہ ملالہ تعلیم اور ہمت کے حوالے سے پاکستان کی خواتین کے لئے امید کی کرن ہیں۔ اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف قوم کا عزم کمزور نہیں کیا جا سکتا۔

.....

/169