8 اکتوبر 2012 - 20:30

مصر کی وزارت خارجہ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ سعودی عرب نے شام کا مسئلہ حل کرنے کے لئے چار فریقی کمیٹی سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے ۔

ابنا: مصرکے نائب وزیرخارجہ شوقی اسماعیل نے ان رپورٹوں کی تردید کی ہے کہ سعودی عرب چار فریقی کمیٹی سے نکل چکا ہے ۔ قابل ذکر ہے گذشتہ روز بعض ذرائع ابلاغ نے یہ رپورٹ دی تھی کہ سعودی عرب نے چار فریقی کمیٹی سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے ۔ چار فریقی کمیٹی مصر کے صدر محمد مرسی کی تجویز پربنائي گئي ہے جسمیں ایران ، سعودی عرب ، مصر اور ترکی شامل ہیں ۔ادھر مصر کے وزیرخارجہ محمد کامل عمرو نے ایک بار پھر تاکید کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کے بحران کو حل کرنے میں کلیدی کردار کا حامل ہے ۔ مصر کے وزیر خارجہ نے شام میں بیرونی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی مداخلت سے حالات نہایت بحرانی ہوجائيں گے ۔ ...../169