5 اکتوبر 2012 - 20:30

مسلم لیگ ن نے گستاخانہ فلم کے خلاف مجوزہ مذمتی قرارداد سینیٹ میں جمع کرا دی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کسی بھی مذہب اور مقدس شخصیات کی تضحیک کرنے والوں کو سزا دینے کا قانون بنائے۔

ابنا: اسلام آباد...  ایوان بالاسینٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر اسحاق ڈار نے گستاخانہ فلم کے خلاف مجوزہ مذمتی قرارداد جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ ایسے واقعات انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کو انتہا پسندی کے فروغ کا جواز فراہم کرتے ہیں، آزادی اظہار کے نام پر اسلام، نبی آخر الزمان حضرت محمد (ص) اور قرآن پاک کی شان میں گستاخی انتہائی قابل مذت ہے، ایوان بالا ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کے مواد، خاکوں اور بیانات پر سخت تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ امن و ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کردار ادا کرے ۔ مجوزہ قرارداد میں حکومت پاکستان سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ عالم ا سلام سے مل کر بین المذاہب ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے۔

.....

/169