ابنا: مغربی ممالک کے اس دعوے کے برخلاف کہ پابندیوں کا اصل نشانہ ایران کی حکومت ہے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف عائد کی گئی پابندیوں سےعوام متاثر ہورہے ہیں –رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دواساز کمپنیوں نے رقم کی منتقلی میں مشکلات کی وجہ سے دواؤں کی برآمدات کو بند کردیاہے جس سے کینسر ، دل اور ایم ایس جیسے بیماروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے –بان کی مون نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ پابندیوں کی وجہ سے ایران میں انسان دوستانہ امدادی کاروائیاں بھی متاثر ہوئی ہیں –واضح رہے کہ امریکی اور یورپی حکام کا دعوی ہے کہ پابندیوں کا ہدف ایران کی حکومت سے مقابلہ ہے اور اس سے عوام متاثرنہیں ہونگے -
.....
/169