3 اکتوبر 2012 - 20:30

کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ/ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک شیعہ نوجوان شہید جبکہ دو مومنین زخمی ہوگئے ہیں جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ابنا: کالعدم لشکر جھنگوی کے فرقہ پرست دہشتگردوں نے کچلاک کے مقام پر ایک کار کو نشانہ بنایا، کار میں سکندر علی گولی لگنے سے شہید ہوگئے جن کوسول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 مومنین مشتاق علی اور ثاقب علی زخمی ہوگئے جنہیں سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جن کے لیے دُعائے صحت کی التماس ہے۔

کوئٹہ شیعہ مسلمانوں کے لیے انتہائی خطرناک جگہ مانا جاتا ہے کئی سالوں سے کالعدم لشکر جھنگوی/ سپاہ صحابہ کے دہشتگرد شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بنارہے ہیں اس کے باوجود کوئٹہ میں رہنے والا مومن دہشتگردوں سے خوفزدہ نہیں بلکہ سیرت امام حسین پر چلتے ہوئے شہادت کو اپنی میراث سمجھتا ہے۔ کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی سب سے بڑی شکست یہی ہے کہ وہ آج تک کوئٹہ کے شیعہ مومنین کو خوفزدہ نہیں کرپایا اور نا ہی کرپائے گا۔

......

/169