ابنا: روس کے وزیر خارجہ نے آج ماسکو سے شائع ہونے والے اخبار " کامرسانٹ " کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت امریکہ اور روس کے تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے جس نے دونوں ملکوں کے تعلقات کومتاثر کررکھا ہے ۔واضح رہے کہ یورپ میں امریکہ کے میزائل ڈیفنس سسٹم کی تعیناتی دونوں ملکوں کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔امریکہ نے پولینڈ اور بلغاریہ میں میزائل ڈیفنس سسٹم نصب کررکھاہے اور روس بھی اپنی سرحدوں کے قریب ہتھیاروں کی تعیناتی کواپنی سیکورٹی کے لئے خطرہ سمجھتا ہے اور اس نے دھمکی دی ہے کہ وہ بھی جوابی اقدام کرےگا ۔ واضح رہے کہ شام کا بحران اور اس ملک میں امریکہ اور مغربی ممالک کی مداخلت کی وجہ سے بھی امریکہ اور روس کے تعلقات میں کشیدگی بڑھی ہے ۔
.....
/169