2 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامی جمھوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر محمدحسن ابوترابی فرد نے کہا ہے کہ دشمن ، انتہاپسندگروہوں کےذریعے مسلمانوں کےدرمیان مذہبی تفرقہ ڈالنےکی کوشش کررہا ہے ۔

ابنا: محمدحسن ابوترابی فرد نےکہا کہ عالمی سامراج اس وقت اس نظریے کے خلاف سازش کررہا ہےجواسے نشانہ بنائے ہوئے ہے اورآمریت کے خاتمے کو انسانیت کی نجات کا ذریعہ سمجھتا ہے ۔ابوترابی نے دین اسلام کو نقصان پہچانے ميں دشمنوں کی ناکامی کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ انہوں نے القاعدہ کو اسلام کونقصان پہنچانے کے لئے جنم دیا ہے لیکن القاعدہ کی سرگرمیوں سے سب سے زیادہ  نقصان خود انہیں ہی پہنچ رہا ہے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈپٹی اسپیکر نے اسلامی مقدسات کی توہین کو نہایت ہی مذموم امر قراردیا اور کہا کہ وہ اپنےاس اقدام سے دشمنوں کے مقابلے میں مسلم امت  کے اتحاد کا سبب بنے ہيں ۔

.....

/169