ابنا: پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ گستاخانہ فلم بناکر امریکی پروڈیوسر نے سنگین جرم کیا ہے جس سے تمام مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی آئین کے مطابق یہودیوں کے خلاف بولنے کی ممانعت ہے،تاہم یہ بات عجیب ہے کہ ایک عقیدے کے حوالے سے تو نہیں بول سکتے اور دوسرے عقیدے کے بارے میں سب بول سکتے ہیں۔ پاکستان کے صوبےخیبر پختونخوا کےوزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے نے کہا کہ انسانی حقوق کے دعوے دار امریکا کو انسانی حقوق کی یہ خلاف ورزی کیوں نظر نہیں آتی؟۔ ادھر دفاع پاکستان کونسل نے پشاور میں حرمت رسول ص مارچ کیا اور مطالبہ کیا کہ گستاخ رسول ص کو پاکستان کے حوالے کیا جائے۔ شرکاء سے خطاب میں دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی قائدین نے کہا کہ حرمت رسول ص پر حملہ سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں مگر گستاخ رسول ص کو برداشت نہیں کرسکتے۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ گستاخ رسول کو پاکستان کے حوالے کیا جائے تاکہ اسکے خلاف شریعت کورٹ میں مقدمہ چلایا جائے.
.......
/169