ابنا: مسلح افواج کے تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق جنرل فیروزآبادی نے ملک کے اعلی حکام کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے امریکہ کے ساتھ تعلقات بھیڑیے اور بکری کے تعلقات ہیں اور جب تک امریکہ اپنی اصلاح نہیں کرلیتا اس کےساتھ ملت ایران تعلقات برقرار نہین کرے گي۔ جنرل فیروزآبادی نے کہا کہ امریکی عوام جمہوری حقوق سے محروم ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ جنرل فیروزآبادی نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے قدس کی غاصب حکومت کی حمایت، شام کے امور میں مداخلت اور اسلام مخالف توہین آمیز فلم کی تیاری جیسے امریکی اقدمات سے امۃ مسلمہ شدید غم و غصے میں ہے۔
.....
/169