ابنا: جنرل رمضان شریف نے ارنا سے گفتگو میں ایم کے او گروپ کو دہشتگردوں کی فہرت سے نکالنے کے امریکہ کے اہداف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس دہشتگرد گروہ کے باقی ماندہ عناصر کو ایران کے قومی مفادات کے خلاف استعمال کرنا چاہتا ہے لیکن اس کام میں ناکام رہے گا ۔ یاد رہے امریکہ نے ماضی میں دہتشگرد گروہ ایم کے او کو جسے ایران میں منافقین کہا جاتا ہے دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کررکھا تھا ۔ امریکہ نے یہ بہانہ بنایا ہے کہ اس گروہ نے گذشتہ دس برسوں میں کسی طرح کی دہشتگردانہ کاروائي نہیں کی ہے لھذا اسے دہشتگرد گروہوں کی فہرست سے خارج کیا جاتا ہے ۔ یاد رہے ایم کے او کے دہشتگرد گروہ نے عراق کے سابق خونخوار ڈکٹیٹر صدام کے زمانے میں صدامی فوج کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ایران اور عراق کی قوموں کےخلاف گھناؤنے مظالم ڈھائے تھے۔ عراق کی عدلیہ میں ایم کے او کے عھدیداروں کے عراقی قوم کےخلاف انسانیت سوز کاروائيوں میں ملوث ہونے کے مقدمے آج بھی کھلے ہوئے ہیں۔
.....
/169