30 ستمبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف امریکہ اور خلیج فارس تعاون کونسل کے مشترکہ بیان کو مردود اور بے بنیاد قراردیا ہے۔

ابنا: ترجمان نے کہا کہ بعض علاقائی ممالک علاقہ کے صحیح شرائط کو درک کرنے سے عاجز ہیں جس کی بنا پر وہ علاقہ میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئےامریکہ  کی مداخلت کی راہ ہموار کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے علاقہ میں امن و ثبات و صلح اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ  اچھے روابط برقرار کرنے کا عملی ثبوت پیش کیا ہے، ترجمان نے کہا کہ علاقہ میں عدم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں امریکہ کی سازشیں جاری ہیں اور امریکہ کے اتحادی ممالک  شام میں امریکہ کی فوجی مداخلت کی راہ ہموار کررہے ہیں جس کے نتیجے میں پورے خطے میں عدم استحکام پیدا ہوجائے گا جس کا فائدہ امریکہ اور اسرائيل کو پہنچےگا انھوں نے کہا کہ عرب ممالک کو شام کے بجائے فلسطین کے معاملے کو حل کرنے پر زوردینا چاہیے۔ ترجمان نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو پرامن اور صلح آمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی تمام ایٹمی سرگرمیاں بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی نگرانی میں صاف و شفاف جاری ہیں۔ 

.....

/169