28 ستمبر 2012 - 20:30

توہین آمیز فلم کے خلاف مظاہروں کے بعد احتیاطی طور پر پاک امریکافوجی سربراہ ملاقات ملتوی کر دی گئی ہے .

ابنا: امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل ڈیمپسی کے مطابق فوجی سربراہوں کی ملاقات اسی ہفتے ہوناتھی۔ پاکستان میں مظاہروں کی وجہ سے ان کا دورہ باہمی اتفاق رائے سے ملتوی کردیاگیا۔ جنرل ڈمپسی کے مطابق وہ جنرل کیانی سے جلد ملاقات کی توقع رکھتے ہیں تاکہ خطے کی صورتحال پر ٹھوس رابطے اور کوششیں خطے میں امن کے لئے کارگر بنائے جا سکیں۔ اے آر وائی کے مطابق ادھر پاکستان کے دفتر خارجہ نے دورے کے ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل ڈمپسی کے دورے کی نئی تاریخوں کا جلد اعلان کیا جائے گا۔
.....
/169