ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے شیعہ مومن نیاز علی کو گلگت کے علاقے امپھارے میں نشانہ بنایا۔ زخمی ہونے والے نیاز علی کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمی نیاز علی کا علاج جاری ہے مومنین سے دُعائے صحت کی التماس ہے۔کالعدم سپاہ صحابہ کے قاضی نثار گروپ کے فرقہ پرست دہشتگرد شیعہ مومن نیاز علی کو نشانے بنانے کے بعد لالی محلہ کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واضع رہے کہ گلگت شہر میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کو علاقے کے مقامی مولوی قاضی نثار کی سرپرستی حاصل ہے۔ مستند زرائع بتاتے ہیں کہ مولوی قاضی نثار براہراست شیعہ مسلمانوں کے قتل میں ملوث ہے۔افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے سکیورٹی ادارے کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کو لگام دینے میں ناکام رہے ہیں۔ دوسری طرف جمہوری حکومت دہشتگردوں سے زیادہ پاکستانی اسٹیبلیشمنٹ سے خوفزدہ نظر آتی جب ہی دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہے کیونکہ حکومت کو بخوبی علم ہے کہ ان فرقہ پرست دہشتگردوں کو پاکستان کے کس ادارے کی سرپرستی حاصل ہے۔.....
/169