ابنا: ہندوستان کی جنوبی ریاست تمل ناڈو میں مسلمانوں نے ایک بار پھر احتجاجی مظاہرہ کرکے امریکہ کی توہین آمیز فلم اور فرانسیسی میگزین میں توہین آمیز خاکوں کی مذمت کی۔ ہزاروں مظاہرین نے امریکہ اور صہیونی ریاست اور فرانس کے خلاف نعرے لگائے ۔ مظاہرین نے توہین آمیز فلم اور توہین آمیز خاکے بنانے والوں کو قرار واقعی سزا دئیے جانے کا مطالبہ کیا۔
ادھر اطلاعات ہیں کہ پاکستان کے شہر لاہور میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام خواتین نے بڑا مظاہرہ کرکے امریکہ کی توہین آمیز فلم اور فرانس کے توہین آمیز خاکوں کی مذمت کی ہے۔ مظاہرہ کرنے والی خواتین نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ کی پیروی پر تاکید اور کہا کہ اس طرح سے معاشرے میں مذہبی ہماہنگي پیدا کی جاسکتی ہے۔ دراین اثنا اسلام آباد میں سیاسی اور مذہبی پارٹیوں کے سربراہوں نے احتجاجی اجتماع کرکے اسلام آباد حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ واشنگٹن کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلے اور جلد از جلد امریکی سفیر کو پاکستان سے نکال باہر کرے۔ اس اجتماع میں ایک مذہبی رہنما شاہد رشید شہباز نے کہا کہ اگر مغربی ممالک ہولوکاسٹ کے انکار کو جرم کہتے ہیں تو انہیں اسلام اور اس کے مقدسات کا بھی احترام کرنا چاہیے۔ ادھر پریس ٹی وی نے رپورٹ دی ہےکہ نیویارک کی مٹرو میں اسلام مخالف پوسٹرس لگائے گئےہیں جن میں اسلام اور مسلمانون کو تشدد پسند بتایا گيا ہے۔
.....
/169