23 ستمبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاءالدین بروجردی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایم کے او دہشتگرد گروہ کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنا ، اسلامی بیداری کے مقابل امریکہ کی پسپائی کی نشانی ہے۔

ابنا: علاالدین بروجردی نے کہا کہ اسلامی بیداری کی تحریکوں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کے جواب میں ملت مسلمہ کے عالم گیر احتجاج کے بعد امریکہ نے ایم کے او گروہ کو دہشتگرد گروہوں کی فہرست سے نکالنےکا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے اس فیصلے سے اسلامی بیداری کے مقابل اس کی پسپائي ظاہر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مغربی حکومتوں کو یہ یقین ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخي کے خلاف ، امت مسلمہ کا عالم گير احتجاج اسلامی انقلاب کے زیر اثر ہے لھذا دہشتگرد منافقین کے گروہ کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکال کر اسلامی جمہوریہ ایران پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہیں۔ بروجردی نے کہا کہ امریکہ ایم کے او منافقین کا نام دہشتگرد گروہوں سے فہرست سے نکال کر توہین رسالت کے خلاف مسلم امۃ کے اتحاد سے توجہ کو کہیں اور ہٹانا چاہتی ہے۔

.....

/169