ابنا: ایرانی طلباء نے آج سہ پہر کو تہران میں فرانسیسی سفارتخانے کے سامنے اجتماع کرکے فرانس کے ہفتہ وار جریدے میں پیغمبر عظیم الشانۖ کی توہین میں شائع ہونے والے خاکے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس اقدام کی مذمت کی – ایرانی طلباء نے گذشتہ جمعرات کو بھی فرانسیسی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کیا تھا – واضح رہے کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب پیغمبر اسلامۖ کی توہین میں شائع ہونے والی فلم کے خلاف احتجاج جاری تھا ، فرانسیسی ہفتہ وارجریدے شارلی ہبڈو نے بھی پیغمبر اسلام کا توہین آمیز خاکہ شائع کیا -
.....
/169