ابنا: تہران سمیت ایران کےمختلف شہروں سےملنےوالی رپورٹوں کےمطابق اس موقع پرنوجوانوں میں خاص قسم کاجوش وولولہ نظرآیا۔تعلیمی سال کےپہلےدن کی مناسبت سے آج تمام اسکولوں بالخصوص پرائمری اسکولوں کےمناظرقابل دید تھے۔اس سال نئےتعلیمی سال کےآغازکےموقع پرجومنفرد منظرنظرآیاوہ یہ کہ اس سلسلےمیں منعقد ہونےوالےابتدائی پروگراموں میں پوراماحول لبیک یارسول اللہ کی صداؤں سےگونج اٹھا۔امریکہ میں توہین آمیزفیلم بنائےجانےاورفرانس میں توہین آمیزخاکوں کی بناپر مقررین نے طلباء کواسلام کےخلاف سامراج بالخصوص امریکہ کی سازشوں کےبارےمیں بتایااور اس سال کولبیک یارسول اللہ کاسال قراردیا۔اسکولوں کےافتتاحی پروگرام کےموقع پرسیرت رسول اسلام (ص) اورشان رسالت میں مقررین کےخطاب کےدوران طلباء نےجذباتی اندازمیں لبیک یارسول اللہ ، امریکہ مردہ آباد ،فرانس مردہ آباد کےنعرےاورامریکہ اورسامراجی طاقتوں سےاپنی نفرت کااعلان کیا۔
.....
/169