ابنا: سيکريٹري جنرل بان کي مون نے اس بات کا اعلان کيا ہے کہ قانون کي حکمراني کے زير عنوان تين روزہ سربراہي اجلاس نيويارک ميں پير کو شروع ہوگا –انہوں نے اسي کے ساتھ اقوام متحدہ کے رکن تمام ملکوں سے اپيل کي کہ قانون کي حکمراني کے بين الاقوامي معاہدے کو منظوري ديں اور اس کي تقويت ميں تعاون کريں- انہوں نے رکن ملکوں کے اعلي حکام کے نام اپنے دعوت نامے ميں اپيل کي ہے کہ بين الاقوامي معياروں اور معاہدوں کے دائرے ميں عالمي پروگرام کوآگے بڑھانے اور اس کے فروغ کے لئے کوشش کريں - اقوام متحدہ کے قانون کي حکمراني، کے شعبے کے ڈائريکٹر اريک سلوس نے قانون کي حکمراني کو اقوام متحدہ کي تشکيل کے تين بنيادي ارکان ميں شمار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے ميں دو ہزار پانچ سے بہت سے رکن ملکوں کے درميان مذاکرات ہوئے ہيں-انہوں نے کہا کہ قانون کي حکمراني بين الاقوامي سطح پر ملکوں کے اقدامات کو قانون کے دائرے ميں لاسکتي ہے اور ملکوں کے اندر بھي عوام کے لئے عدل و انصاف فراہم کرسکتي ہے.
.....
/169